عہد التمیمی کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کی قدردانی پر صہیونی ریاست غضبناک
1603
M.U.H
27/08/2018
صہیونی ریاست کے وزیر اعظم کے ترجمان نے فلسطین کی مجاہدہ ’عہد التمیمی‘ کو اس بات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی حمایتوں کی قدردانی کی ہے۔
نیتن یاہو کے ترجمان ’عوفیر جندلمان‘ نے عہد التمیمی کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کی قدردانی کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عہد التمیمی پر دھشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ عہد التمیمی کہ جو حالیہ دنوں صہیونی ریاست کے عقوبت خانے سے رہا ہوئی ہیں نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی ان کی حمایتوں کی بنا پر قدردانی کی۔
عہد التمیمی نے لبنان کے الجدید ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ان کی حمایتوں نے ہماری اور فلسطین کے عوام کی بہت حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب آپ اور آپ کی حمایتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔