امریکہ، مشرقی وسطی میں دہشتگردی کی تخلیق کا باعث ہے: ایرانی اسپیکر
3039
M.U.H
28/04/2019
ایرانی مجلس کے اسپیکر نے خطے میں امریکہ کی برھتی ہوئی مداخلتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے فروغ کیلئے امریکہ اور بعض خطی ممالک کے اقدامات،آج دنیا کے سب سے اہم سیکورٹی مسائل میں سے ایک ہے.
یہ بات علی لاریجانی' نے اتوار کے روز تہران یونیورسٹی میں منعقدہ عالم اسلام کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی، ممالک کی ترقی کی بنیاد ہے تو اسلامی ممالک میں بدامنی پیدا کرنا، امت مسلمہ کی پسماندگی کا باعث بنتی ہے.
انہوں نے خطے میں دہشتگردی کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے بعض ممالک میں اندرونی تنازعات ڈالنے کے ساتھ ساتھ بہت اقتصادی نقصان پہنچایا ہے.
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ بعض ممالک اپنی غلط پالیسیوں کے ساتھ خطے میں تنازعات کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور اس بات پر بہت توجہ نہیں دیتے ہیں کہ خطے میں ہمارے تمام مسائل کی جڑ اجنبیوں کی مداخلت ہے.
انہوں نے چند بین الاقوامی معاہدوں بشمول ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یورپی یونین کو ان معاہدوں کے تحفظ کے لئے کافی قابلیت نہیں ہے.
لاریجانی نے کہا کہ تاہم یورپ، خود کو خود مختار اور طاقتور بلاک سمجھتا ہے لیکن اس خودمختار بلاک کو بین الاقوامی معاہدوں، جس سے خود بھی فائدہ اٹھاتا ہے، کو بچانے کے لئے کافی صلاحیت اور قابلیت نہیں ہے.