مسلم علماءعالمی یونین کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مذمت
3109
M.U.H
29/10/2018
مسلم علماء کی عالمی یونین نے اپنے نشر ہونے والے ایک بیان میں ناجائز صہیونی ریاست کیساتھ کسی بھی تعلقات کی مذمت کی۔
مسلم علماء کی عالمی یونین نے گزشتہ روز اپنے ایک اعلامیے میں امت مسلمہ اور ان کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ جہان اسلام کے عظیم اقدار کی حفاظت کر کے بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں کو نظر انداز نہ کریں۔
اس بیان نے خلیج فارس کے عرب ممالک میں صہیونی ریاست کی کاروائیوں پر انتباہ کرتے ہوئے اس ناجائز ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کسی بھی کوشش کی مذمت کی۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے حکام کا استقبال کرنا اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنا فلسطینی عوام پر صہیونی کے مظالم کو ایوارڈ دینا اور فلسطین کے خلاف امریکیوں کی"صدی کا معاہدہ" شیطانی پالیسی کی حمایت کرنا کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے جمعرات کے روز خفیہ طور پر عمان کا دورہ کیا جس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے اس دورے کی مذمت کی۔