سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندی لگانے کے مسئلے کو اٹھایا جائے: اقوام متحدہ
2673
M.U.H
17/05/2018
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کو بچانے سے متعلق یورپی یونین کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بات 'انٹونیو گوٹیرش' نے یورپی یونین کمیشن کے صدر 'جین کلاڈ جنکر' کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی عالمی صورتحال خطرناک ہے اور پہلی بار کیمیائی اور جوہری ھتھیاروں کو روکنے کے نظام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔
سربراہ اقوام متحدہ نے یورپ پر زور دیا کہ وہ امن و سلامتی سے متعلق اپنی کوششوں کو جاری رکھے اور اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ میں جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے یورپی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ مستقبل میں سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندی لگانے کے مسئلے کو اٹھایا جائے۔