سفارتی تعلقات سے مغربی دباو بے اثر ہو گا: ایرانی امام جمعہ
2885
M.U.H
21/07/2018
ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات سے مغربی دباو بے اثر ہو گا۔
یہ بات تہران کے امام جمعہ احمد خاتمی نے نماز جمعہ مں شریک نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سفارتی تعلقات کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایت بتائی ہیں جن پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عمل کیا جا رہا ہے۔
نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے علاوہ پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود ہیں۔