امام خمینی(رہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی روح ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
3055
m.u.h
04/06/2022
تہران:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ آج انقلاب اور دین پر عوام کی دلچسبی یقیناً انقلاب کے پہلے دن سے زیادہ ہے اور اگر کوئی اس بات کو سمجھناچاہتا ہے شہید سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں عوام کی شرکت پر ایک نظر ڈالے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ بانی انقلاب کی رحلت کی 33 ویں برسی کے موقع پر امام خمینی کے مزار میں عظیم الشان اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کا پروگرام آج بروز ہفتہ مطابق 4 جون صبح 9 بجے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں آغاز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج انقلاب اور دین پر عوام کی دلچسبی یقیناً انقلاب کے پہلے دن سے زیادہ ہے اور اگر کوئی اس بات کو سمجھناچاہتا ہے شہید سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں عوام کی شرکت پر ایک نظر ڈالے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امام خمینی کی شخصیت کے بہت سے پہلو ابھی ناشناختہ ہیں۔ یعنی انقلاب کی موجودہ نسل، خاص کر ہماری نوجوان نسل، ہمارے عزیز امام خمینی کو صحیح طرح سے نہیں پہچانتی، امام خمینی کی عظمت سے واقف نہیں ہے، امام خمینی کا موازنہ مجھ ناچیز جیسے لوگوں سے کرتے ہیں جبکہ فاصلہ بہت زیادہ ہے، کہکشاؤں جتنا فاصلہ ہے۔
ایرانی قائد نے کہا کہ امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔ امام خمینی کے درس، دوسرے قدم میں ملک چلانے کا فکری منبع یا سافٹ ویئر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو امام خمینی کی شخصیت سے آگاہ کرنا اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے مستقبل میں صحیح طریقے سے ملک چلانے میں ان کی مدد ہوگي۔ امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہماری نوجوان اور ذہین نسل کو، جو اس انقلاب کے دوسرے قدم کی قومی اور انقلابی ذمہ داری سنبھالنے والی اور ملک کے مستقبل کا مینیجمینٹ کرنے والی ہے، ایک صحیح سافٹ ویئر (فکری ماڈل) کی ضرورت ہے تاکہ وہ انقلاب کے راستے پر صحیح طریقے سے چل سکے۔ ایک اطمینان بخش اور جامع سافٹ ویئر جو اس کی مدد کر سکے، یہ سافٹ ویئر جو اس کی رفتار بڑھانے والا اور مدد کرنے والا ہو ہو سکتا، بلکہ بعض مواقع پر تغیر لانے والا ہو سکتا ہے، امام خمینی کے دروس سے عبارت ہے۔ وہ درس جو امام خمینی کی گفتار میں بھی اور ان کے کردار میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔