ایران نے مشرق وسطی کو امریکی خواہشوں کا قبرستان بنادیا: علی اکبری
3139
M.U.H
04/01/2019
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیائی خطہ بالخصوص مشرق وسطی ایران کی مزاحمت سے امریکی خواہشوں کے قبرستان میں بدل گیا ہے۔
یہ بات علامہ ''محمد جواد حاج علی اکبری'' نے آج تہران کے مرکزی نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے مشرقی ایشیا میں مثالی مزاحمت دیکھائی ہے جس کی وجہ سے یہ خطہ امریکی خواہشوں کے قبرستان میں بدل گیا ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے بڑی ذلت کے ساتھ شام سے نکلنے کا فیصلہ کیا تاہم ایران اس کے باوجود امریکی سازشوں پر خبردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے رات کے اندھیرے اور خفیہ طور پر عراق کا دورہ کیا، وہاں کی حکومت اور قوم نے امریکی صدر کو کوئی لفٹ نہیں دی جس کے بعد امریکی صدر بڑی ذلت کے ساتھ عراق سے نکل گئے۔
ایرانی مذہبی رہنما نے کہا کہ خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی مصیبت اور نحوست کے سوا کچھ نہیں، وہ جہاں بھی جائیں وہاں کے عوام کے لئے درد و رنج اور مصیبت کے سوا کچھ نہیں دیتے۔
انہوں نے خطے میں داعش دہشتگردوں کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی حکمرانوں کو بھی آج سخت حالات کا سامنا ہے، اور یقینا مزاحمتی فرنٹ خطے میں اپنی جد و جہد سے صہیونیوں کو مزید شکست سے دوچار کرے گی۔
علامہ حاج علی اکبری نے لبنان میں حزب اللہ کی جد و جہد، عراق میں حشد الشعبی، شامی مسلح افواج، یمن میں انصاراللہ، نائیجریا میں عوامی مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے مثالی مزاحمت جو پورے خطے میں مثالی بن گئی۔
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ملکی حکام سنجیدگی اور موثر حکمت عملی کے ذریعے قوم اور معاشرے کو ظالمانہ پابندیوں سے نجات دلائیں گے۔