نیویارک: سابق نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکی حکومت کی کمزوری کا باعث بنے گی۔
يہ بات 'نيكلاس برنز' نے جمعہ كے روز اپنے ٹوئٹر پيج ميں وائٹ ہاؤس انتظاميہ كو انتباہ كرتے ہوئے كہي۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران جوہري معاہدے سے عليحدگي امريكي حكومت كي كمزوري اور اسلامي جمہوريہ ايران كي طاقت ميں اضافہ كرنے كا باعث بن سكتي ہے۔ انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كي ديانتداري كے حوالے سے عالمي جوہري توانائي ادارے كي نشر ہونے والي آٹھويں رپورٹ كے بعد وائٹ ہاؤس كو انتباہ كيا۔
تفصيلات كے مطابق، بين الاقوامي جوہري توانائي ادارے نے جمعرات كے روز اپني آٹھويں رپورٹ ميں ايران كي جانب سے جوہري معاہدے پر قائم رہنے كي تصديق كي۔