یمن میں الحدیدہ پر حملے میں 1،21000 لوگ بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
1303
M.U.H
06/07/2018
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں الحدیدہ پر حملے اور اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک لاکھ اکّیس ہزار سے زائد عام شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حملوں کی ناکامی اور پھر عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ پر حملے اور صورت حال پیچیدہ ہونے کے نتیجے میں اس علاقے کے ایک لاکھ اکّیس ہزار سے زائد یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیشن دفتر نے الحدیدہ میں طبی و صحت سے متعلق ناگوار صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے میں حالیہ جھڑپوں پر سخت خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں الحدیدہ میں کئی طبی و امدادی دفاتر کو بند کر دیا گیا۔