دشمنوں کی مایوسی سے پابندیاں بے اثر ہوں گی: آیت اللہ خامنہ ای
3296
M.U.H
11/10/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ معاشی دشواریوں بالخصوص امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا موثر حکمت عملی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے جس سے دشمنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے گزشتہ رات صدر، چیف جسٹس، اسپیکر پارلیمنٹ اور معاشی رابطے کی اعلی کونسل کے ممبران کے ساتھ مشترکہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ ملاقات اڑھائی گھنٹے طویل جاری رہے جس میں زیادہ تر اقتصادی مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر قائد انقلاب نے وطن عزیز ایران میں روزگار، بینکاری نظام اور افراط زر سے متعلق مشکلات کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
انہوں نے فرمایا کہ ملک کے تمام ادارے بالخصوص مقننہ، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا کیونکہ تمام مشکلات کے لئے حل موجود ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا حل ممکن نہ ہو۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے موجودہ معاشی مسائل اور عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے جنگی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران کی معاشی مشکلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جس میں اندرونی چیلنجز، ملک کا معاشی فریم ورک اور امریکی ظالمانہ پابندیوں سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ دونوں حصوں میں موجود مشکلات کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں عوام کی زندگیوں کودرپیش مشکلات کا دیرپا حل نکالا جاسکتا اور اس سے دشمنوں کو ناامیدی کا سامنا کرنا پڑے گا۔