تہران، 27 مارچ - ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف برطانوی وزرا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ یمن میں ہونے والے جنگی جرائم میں براہ راست ذمہ دار اور برابر کا شریک ہے.
'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیرخارجہ اور وزیر برائے بین الاقوامی خوشحالی کے مشترکہ بیان جس میں انہوں نے ایران پر یمن کو ھتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے، کو سختی سے مسترد کردیا.
انہوں نے یمن میں جنگی جرائم میں برطانوی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایسے رویے کو ترک کرکے کیونکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ دوسروں پر الزام لگائے.
قاسمی نے مزید کہا کہ برطانیہ گزشتہ تین سالوں سے یمنی نہتے عوام کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو جدید اور مہلک ھتھیار فراہم کررہا ہے لہذا برطانیہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کی غلط نشاندہی کرنے کے بجائے اس غیرمنصفانہ جنگ میں اپنے مفادات کے حصول کی خاطر اپنائے جانے والے رویے سے باز آجائے.
ایرانی ترجمان نے کہا کہ عالمی رائے عامہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ امریکی اور برطانوی مہلک ھتھیاروں کے ذریعے مظلوم یمنی عوام کا قتل عام کیا جارہا ہے لہذا وہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے یمن کے جنگی جرائم میں ملوث عربی اتحاد کو ھتھیار فراہم کرنے کی حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے ہی اس بحران کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے. یمنی بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے چار نکاتی امن منصوبہ مددگار ثابت ہوگا جس میں پائیدار جنگ بندی کا نفاذ اور تمام فریقین کے درمیان سیاسی مذاکرات کا انعقاد بھی شامل ہیں.