رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سیستان اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ اور سنی سخت ترین شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدائے سیستان و بلوچستان کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات میں سیستان و بلوچستان کے عوام کے ساتھ اپنی دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: سیستان و بلوچستان کے عوام خون گرم ، صمیمی ، باصفا اور باصلاحیت ہیں بلوچ قوم کی تاریخ ایرانی اقوام کی تاریخ میں درخشاں اور بے نظیر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیستان و بلوچستان، کردستان اور صوبہ گلستان میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئےفرمایا: دفاع مقدس کے دوران ایک سنی جوان کی شہادت یا ضد انقلاب عناصر کے ہاتھوں ایک سنی مولوی کی شہادت اس بات کا مظہر ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں سخت شرائط اور دشوار میدانوں میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ ہمیں تمام شیعہ اور سنی شہداء پر فخر ہے جنھوں نے اسلامی نظام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔