ریاض: سعودی عوام نے نیشنل ڈے کے موقع پر قرآن کو موسیقی کے ساتھ پڑھنے پر اعتراض کیا۔کچھ سعودیوں نے "سیاحتی کمیٹی کی اجازت سے قرآن کو موسیقی کے ساتھ پڑھنے” کے عنوان سے ٹیوٹر پر ہیش ٹیگ کی مہم شروع کی ہے۔اعتراض کرنے والوں نے سیاحتی کمیٹی کو اس کام پر سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مصلح العضیانی نے سبق نیوز پیپر سے گفتگو میں کہا ہے کہ: قرآن کی توہین پر 5 سال سزا اور 3 ملین مالی جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے۔