تہران- آیت اللہ 'احمد جنتی اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے دوبارہ سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گارڈین کونسل عباس علی کدخدایی نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گارڈین کونسل کے بورڈ آف چیئرمین کا آج انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں محمدرضا علی زادہ کو بھی گارڈین کونسل کا قائم مقام سربراہ منتخب کیا گیا۔ عباس علی کدخدایی بھی گارڈین کونسل کے دوبارہ ترجمان منتخب ہوگئے۔ یاد رہے کہ آیت اللہ جنتی 1992 سے گارڈین کونسل کے سربراہ ہیں۔