یمنن کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کا مقابلہ جاری رہے گا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے نجران اور جیزان میں دشمن کو اس کے ہدف سے دور رکھنے اور اس کے امداد رسانی کے تمام راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کی توقعات کے برخلاف اس جنگ میں انہیں شدید جانی اور مالی نقصانات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ سعودی جارحیت کے خلاف سعودی سرزمین سے لے کر محاذ جنگ تک ہر جگہ ہم نے سخت اور دندان شکن جواب دیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ینبع میں فوجی اور صنعتی مقامات پر حملہ ہو یا جنگی کشتیوں پر یلغار سب دشمن کو اس کے تجاوز سے روکنے کے لئے ہے اورجب تک آل سعود کی جارحیت جاری رہے گی ہم حملے کرتے رہیں گے۔
یمنی فوج نے دشمن کی پیشقدمی روکتے ہوئے نجران اور جیزان میں کئی فوجی اڈوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی خاطر یمن کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید،زخمی اور لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔