اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب دوسروں پر من گھڑت الزامات لگاگر اپنی بے بسی اور یمنی عوام کے خلاف جنگ میں اپنی شکست کو چھپانا چاہتا ہے۔
یہ بات ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے یمن پر سعودی جارحیت کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر سعودی حکام کے بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل میں کہی۔
انہوں ںے مزید کہا کہ سعودی حکام خام خیالی اور وہم کا شکار ہیں. وہ اربوں ڈالر ھتھیاروں کی خریداری کرکے مظلوم یمنی عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے تاہم وہ اس جنگ میں بری طرح شکست کھاچکے ہیں۔
قاسمی نے کہا کہ حقیقت اس کے علاوہ کچھ اور نہیں کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی کو یمن کی جنگ میں شرمناک شکست ملی ہے۔
انہوں نے سعودی فوج کے ترجمان کے حالیہ دہمکی آمیز بیان کے ردعمل میں کہا کہ یقینا ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات قانونی اور عالمی اصولوں کے منافی ہیں جن کے ہم خلاف قانونی چارہ جوئی کے حق کو اپنے لئے محفوظ سمجھتے ہیں۔
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس حیثیت میں نہیں کہ وہ اپنی خام خیالی اور وہمی سوچ کو حقیقت میں بدلے۔