اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر پابندی اور عمل جاری ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں تائید کی ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا تصور بھی ممکن نہیں اور اس سے بہتر معاہدے کا تصور رکھنے والے خام خیالی کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کا پابند رہنا چاہیے اور اس کی خلاف ورزی سے امریکہ کو کوئي فائدہ نہیں پہنچےگا۔