میزائل پروگرام پر تحقیقات اور تجربے کا سلسلہ جاری رہے گا:علی فدوی
3091
M.U.H
22/12/2018
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ڈپٹی کوآرڈینٹر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران فورس کی جانب سے میزائل پروگرام پر تحقیقات اور تجربے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
ایڈمیرل ''علی فدوی'' نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب فورس کی میزائل سرگرمیوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عسکری اور میزائل شعبوں میں ہماری تحقیقات مستقل طور پر جاری رہیں گی. یہ سلسلہ ہماری لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔
اعلی ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی قابلیتوں کا صرف کچھ حصہ دنیا کے سامنے رکھتے ہیں اور اپنی کامیابیوں کا زیادہ حصہ نہیں دیکھاتے یقینا کوئی بھی ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو پوری طرح ظاہر نہیں کرتا۔
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ہمیشہ ہمارے لئے سنہری مواقع میں بدل جاتی ہیں کیونکہ اس سے ہم اپنی قابلیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔