ریاض : سعودیہ امریکی حمایت کے باوجود ایران کے اثرورسوخ کا مقابلہ نہیں کر سکا ہے۔تجزیاتی ادارہ «سوفان» نے لکھا ہے کہ: سعودیہ کی ایران کے رسوخ کو کم کرنے کی کوشش سے برعکس نتیجہ سامنے آیا ہے۔سعودیہ امریکی حمایت کے باوجود ایران کے اثرورسوخ کا مقابلہ نہیں کر سکا ہے، بلکہ اس کا الٹا نتیجہ نکل رہا ہے۔
اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ کی ایران مخالف پالیسی کی وجہ سے بہت سے عام ایرانی بھی امریکہ اور سعودیہ کے مخالف ہو گئے ہیں۔سعودیہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کا مخالف ہے پر اس کے اقدامات سے سعودیہ کے دہشتگردی کے خلاف بننے والے اتحاد کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
امریکہ بھی اس اتحاد کے ساتھ مل کر اپنے دہشتگردی کے خلاف بیانیہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اس رپورٹ کے آخر میں لکھا گیا ہے: سعودی مخالفت کے باوجود علاقے میں ایران کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے۔