1240 muh 15/05/2020
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے والے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے کیلئے غاصب صیہونی ٹولے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ امریکہ کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت سے بخوبی اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس غاصب صیہونی حکومت کے اِس منصوبے کو عالمی حقوق اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ وہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو تسلیم نہ کریں اور مقبوضہ سرزمین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور امریکہ کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔