دشمن کی نفسیاتی اور معاشی جنگ کا مقابلہ کرنے کا بندوبست کر رکھا ہے: ایرانی صدر
3385
M.U.H
16/10/2018
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ںے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں اشیائے ضرورت کی فراہمی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں بلکہ ہم نے دشمنوں کی جانب سے نفسیاتی اور معاشی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر بندوبست کر رکھا ہے.
یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے آج بروز پیر ایران کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے ساتھ ایک اقتصادی اجلاس میں کہی۔
انہوں نے ملک کے اقتصادی مسائل کو کم کرنے کے سلسلے میں ایرانی ماہراقتصادیات کی تجاویز اور حمایتوں کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور نفسیاتی جنگ میں دشمنوں کو شکست دینے کے لئے سوسائٹی میں امید کی تقویت کی ضرورت ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ دشواریوں کے باوجود ہمارا ملک مشکل صورتحال سے نکلے گا اور ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعده اور صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ ایران مخالف امریکی پالیسی طویل عرصے تک کامیاب نہیں ہوگی۔
ایرانی صدر نے ملک کے خلاف دشمن کی نفسیاتی اور معاشی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملک نازک صورتحال میں نہیں ہے لیکن اس کی صورتحال معمول کے مطابق بھی نہیں ہے اسی لئے اپنے فیصلوں اور موقفوں کے اعلان کرتے وقت اسی صورتحال کو مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ مسائل کے حل کے لئے اپنی عملی تجاویز کو پیش کر دی جائے۔