مصری شہر العریش میں حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے
1170
M.U.H
26/11/2017
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے مصر کے شہر العریش پر خونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ العریش حملہ کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
مقتدی صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک میں جاری عدم استحکام کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے لہذا مصر حکومت کو اسرائیلی سازشوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور اسرائیل کے نفوذ کے راستوں کو بند کرنا چاہیے۔