دمشق،5 اکتوبر،ارنا - شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ہم شامی عوام اور قوم کی بے پناہ حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قربیانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔
ان خيالات كا اظہار صدر بشار الاسد نے جمعرات كے روز شام كے دورے پر آئے ہوئے سينئر ركن پارليمنٹ اور ايراني مجلس كي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميشن كے سربراہ 'علاءالدين بروجردي' كے ساتھ ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا۔
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے دشوار حالات اور مشكل گھڑي ميں شامي حكومت اور عوام كي بھرپور حمايت كي اور ہم اس كو ہرگز نہيں بھول سكتے۔
ايراني مجلس كے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميشن كے سربراہ نے شام كے دورے كے موقع پر شامي وزير خارجہ 'وليد معلم' اور شام كے مجلس كے نئے سربراہ 'حمود يوسف صباح' سے بھي ملاقات كي جس ميں باہمي دلچسپي كے امور اور خطے كے نئے صورت حال كے بارے ميں تبادل خيال كيا گيا۔