آل سعود انسانی اقدار کو پامال کررہے ہیں: آیت اللہ محسن اراکی
3476
M.U.H
19/11/2018
مجمع تقریب مذہب اسلامی کے سکریٹری نے یمن میں آل سعود کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود انسانی حقوق اور انسانی اقدار کو بری طرح سے پامال کررہے ہیں۔
تقریب مذہب اسلامی کونسل کے سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے یمن میں آل سعود کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود انسانی حقوق اور انسانی اقدار کو بری طرح سے پامال کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آج استکباری اور سامراجی طاقتیں دنیا کے مختلف ممالک منجملہ یمن میں بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہی ہیں اور ایسی صورت حال میں ایک ایسے بین الاقوامی ادارے کی ضرورت ہے جو مظلوموں کی حمایت کرسکے۔
آیت اللہ محسن اراکی نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل کو شریک جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل بھی یمن کے نہتے عوام پر ہونے والے بھیانک مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ فیضیہ میں طلباء کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ ہمیں یمن کے مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں آواز بلند کرنی چاہیے اور جن لوگوں کے پاس مالی طاقت اور توانائی ہے انھیں مالی لحاظ سے یمن کے مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ انھوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل آج دنیا میں الگ تھلگ ہوگیا ہے اور امریکی اسرائیلی اتحاد کا خاتمہ بھی قریب پہنچ گيا ہے۔