رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جد وجہد اور جہاد پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے مقدس جہاد کے سلسلے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے علماء ، دانشوروں اور سیاستدانوں کی اہم ذمہ داری ہے ۔ اس مقدس جہاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔