ماسكو: نائب روسي وزير خارجہ 'سرگئي ريابكوف' نے كہا ہے كہ ماسكو، امريكہ كو ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے اپنے وعدوں پر پابند ركھنے كي كوشش كرے گا۔ سرگئي ريابكوف نے كہا كہ ہم امريكي شراكت داروں كو جوہري معاہدے كے مطابق اپنے وعدوں كو پورا كرنے كي حوصلہ افزائي كر رہے ہيں۔
روسي خبر رساں ادارے 'سپتنك' كے مطابق، ريابكوف نے منگل كے روز قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں منعقد ہونے والي ايك سياسي كانفرنس ميں امريكہ كو جوہري معاہدے كي خلاف ورزي پر خبردار كيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ اگر امريكہ كسي بھي وجہ سے جوہري معاہدے سے باہر نكل جائے تو يہ بين الاقوامي اور علاقائي سلامتي كو نقصان پہنچائے گا۔
انہوں نے كہا كہ ايران جوہري معاہدہ ايك بين الاقوامي سمجھوتہ ہے اور في الحال يہ معاہدہ اچھي طرح سے لاگو كيا جا رہا ہے اور حقيقت ميں اس ايٹمي معاہدے كے حوالے امريكہ كا منفي نقطہ نظر،امريكہ كي پوزيشن كو متاثر كرے گا۔
انہوں نے كہا كہ امريكہ كي اس معاہدے سے نكلنے كي كوششوں كيلئے يقيني طور پر يورپي يونين، اس معاہدے كے نفاذ كے تسلسل كے ليے سنجيدہ اقدامات اٹھائے گا۔