اقتصادی نظام میں خلل ڈالنے والی ملزمہ کو گرفتارکرکے ملک میں واپس لے آئے ہیں: محمود علوی
3106
M.U.H
20/12/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزيرسید محمود علوی نے کہا ہے کہ ایران کے اقتصادی ںطام میں خلل ڈالنے والی ملزمہ کو بیرون ملک گرفتارکرکے ملک میں واپس لے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملزمہ " شیرین ۔ ن " نے گذشتہ سال ایران کی ایک بینک سے 800 ارب تومان کے برابر رائج غیر ملکی کرنسی غبن کرکے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوگئی اور ایک سال تک قانون چنگل سے مخفی رہی ۔ جسے پیچیدہ اطلاعاتی اقدامات کے بعد گرفتار کرکے ملک میں واپس لے آئے ہیں۔