امریکہ کی خطے میں داعش کو دوبارہ احیاء کرنے کی تلاش و کوشش: حسن نصر اللہ
3044
M.U.H
30/09/2020
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے خطے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں داعش کو دوبارہ احیاء کرنے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کے ولیعہد ، کویت کی پارلیمنٹ اور کویتی عوام کو تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں دباؤ کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ،اور لبنان کی اندرونی جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں ہم امیر کویت کے مثبت کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ کویت نے 33 روزہ جنگ میں ٹھوس مؤقف اپنایا اور اسرائيل کے ہاتھوں تباہ شدہ لبنان کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے خطے میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں ایک بار پھر داعش کو زندہ کرنا چاہتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کوتاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب اقوام بحرین اور امارات کے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گي۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے داخلی امور پر ایران کی کوئی مداخلت نہیں ۔ حزب اللہ لبنان اور امل تحریک فیصلے اپنے فیصلے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے فرانس کے صدر میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لبنانی عوام کی مدد کے سلسلے میں فرانس کے منصوبہ کا استقبال کیا لیکن ہم فرانس کو لبنان کا قیم بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔