قطر کا انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب اور امارات کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
1451
M.U.H
23/06/2018
قطر ی حکومت نے اقوام متحدہ میں خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت ، بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی رکنیت منسوخ کردینی چاہیے۔
قطری حکومت نے کہا کہ قطر کے خلاف سعودی عرب اور امارات کے محاصر کو ایک سال گزرگیا ہے اور ان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 8 کی شق 251/ 60 کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ اخبار الوطن کے مطابق قطر کی قومی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے مرکز میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کی طرف سے قطری عوام کے حقوق کی خلاف ورزی آشکار ہے اور اس نے قطری حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل سے رجوع کرے کیونکہ سعودی عرب اور امارات کے قطری عوام کے خلاف بعض اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔