ارومیہ: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی بہادر جوانوں کے ذریعہ پیدا ہونے والے میزائلوں بالکل مقامی ہے اور سامراجی طاقت کی پابندیاں ان پر کوئی اثر نہیں پڑیں گے۔
يہ بات ميجر جنرل 'محمد باقري' نے منگل كے روز ايراني صوبے مغربي آذربائيجان ميں منعقدہ پوليس اور سرحدي گارڈ كي صلاحيتوں كي نمائش كے دورے كے موقع صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايسے ميزائلوں دقت كے لحاظ سے دنيا ميں سب سے زيادہ اعلي سطح پر ہيں اور دوسرے ممالك كے ميزائلوں كے برعكس ان ميں جوہري ہتھياروں موجود نہيں ہيں كيونكہ اسلامي تعليم كے مطابق جوہري بموں سے استعمال كرنا حرام ہے۔
جنرل باقري نے كہا كہ ہم نے بار بار زور ديا كہ ايراني ميزائلوں كي پيداواري كا مقصد ملك كا دفاع كرنا ہے اور ہم كوئي دوسرے ملك پر حملہ نہيں كريں گے۔انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي دفاعي صورتحال بہت ہي اچھي ہے اور ايراني دفاعي طاقت اور جوانوں كي بہادريوں اس كي نشاندہي كرتي ہے۔
انہوں نے مغربي آذربائيجان كي پر امن سرحدوں كے اپنے حاليہ دورے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ آج علاقے ميں ہماري امن صورتحال ميں بہتري آرہي ہے اور ايراني مسلح افواج اور سرحدي محافظوں كے درميان باہمي تعاون كي ترقي كے لئے سنجيدہ اقدامات انجام ہو رہے ہيں۔