قدس فورس مغربی ایشیاء میں غیر فعال سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے: ایرانی سپریم لیڈر
2802
M.U.H
04/05/2021
قائد اسلامی انقلاب نے ملک کی ترقی میں مزدوروں اور اساتذہ کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے جون میں منعقدہ صدراتی الیکشن کو پیارے ایران کے نظام کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم موثع قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی قوم سے ٹی وی سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قدس فورس مغربی ایشیاء میں غیر فعال سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے جس نے اسلامی جمہوریہ کی معززانہ پالیسی کے نفاذ کی راہ ہموار کردی ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک کیجانب سے ایرانی سرزمین پر قبضہ پانے میں دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی مناسبت سے وہ چین، روس اور پڑوسی ملکوں سے ایران کے تعلقات کو بڑھانے اور کسی بھی سفارتی اقدامات اور اس کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں اور حتی کہ بعض اوقات وہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے حکام پر دباؤ ڈالتے ہوئے ان کو ایران کے دورے سے روکتے ہیں لہذا ہمیں ان دباؤ کے سامنے مزید طاقت اور کوشش سے ڈٹ کر کھڑے ہونے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام حصوں میں خارجہ پالیسی کا تعین، ملک کے اعلی ترین حکام کے ذریعے کیا جاتا ہے نہ کہ محکمہ خارجہ میں اور محکمہ خارجہ، پالیسی کا تعین کرنے میں حصہ لیتی ہے لیکن وہ فیصلہ کرنے والی نہیں بلکہ عمل کرنے والی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے جون میں منعقد ہونے والے صدراتی الیکشن کو پیارے ایران کے نظام کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد کیے گئے تمام انتخابات بحافظت تھے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون 2021ء میں انعقاد کیا جائے گا۔