دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مزاحمت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی:سید ہاشم
1306
M.U.H
17/09/2018
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں نے اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی بہت کوشش کی لیکن انیھں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں نے اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی بہت بڑی کوشش کی لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت ، فداکاری اور جاں نثاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اسلامی مزاحمت کے اصلی وارث ہیں اور انھوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کی طاقت کا طلسم چکنا چور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مزاحمت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ اسلامی مزاحمت کی بنیاد شہیدوں کے پاک ارادوں پر استوار ہے۔