تہران: ایران کی حکومت نے حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جنت البقیع کی زیارت پر جانے والے زائرین سعودی پولیس سے بحث نہ کریں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حج اور زائرین کی سیکیورٹی سے متعلق ادارے کے سربراہ قاسم ناصری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ’’شہری سعودی عرب میں قیام اور زیارتوں کے دوران مقامی پولیس سے بحث کرنے سے گریز کریں‘‘۔انہوں نے ایرانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جبت البقیع کے دورے کے دوران سعودی پولیس سے بحث کریں گے تو اس صورت حال سے شدت پسند موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔