ایران کی دفاعی طاقت، اسلامی اور ہمسایہ ممالک کی دفاعی طاقت کا حصہ: جنرل حاتمی
3095
M.U.H
08/01/2019
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مسلمان بھائیو، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک کی دفاعی طاقت کا حصہ تصور کرتا ہے۔
تہران میں مغربی ایشیا کی سیکورٹی سے متعلق ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت تمام مسلمانوں، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ بدستو مغربی ایشیا کے خطے میں بدامنی اور یہاں آباد قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ خطے کی قوموں کے لیے ایران کا واضح پیغام یہ ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام کی بیداری اور استقامت کا نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس بار مغربی ایشیا کا نظم سامراجی طاقتوں مخالفت کے نظریے پر استوار ہو گا۔