شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے، جوانوں کی استقامت کی وجہ سے دہشت گردوں اور ان کے حمایتوں کو سنگین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ جب تک شام کے جوانوں کے وجدان اور روح میں استقامت کا عزم ہے اس وقت تک دشمنوں کی شکست کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ شامی صدر بشار الاسد جوانوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جوانوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسد کا کہنا تھا کہ شام میں روز اول سے ہی دشمنوں کا مقصد استقامت کے جذبے کو خاموش کرنا تھا لیکن دشمنوں کو اپنے مقصد میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
شام کے صدر بشار اسد نے شامی جوانوں اور نوجوانوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: ہر ملک کی ترقی میں جوانوں کا ہی کرادار ہوتاہے اب دہشت گردوں کی شکست کے بعد ملک کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا آپ کا ہی کام ہے۔دوسری جانب شامی فوج نے السخنہ کے مزید علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
المیادین ٹی وی نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے دیر الزور کے علاقے میں آپریشن میں کرکے داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار دیہاتوں کو آزاد کرا لیا اورشامی فوج کی آپریشن میں داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اس وقت شہر دیرالزور کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے اور داعش کے خلاف ہیلی کاپٹروں، جنگی طیاروں، توپخانوں اور میزائل لانچروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔