بحرانوں میں شدت جتنی بھی آجائے، بالاخر راستے کھل جاتے ہیں: شیخ نعیم قاسم
9
M.U.H
27/11/2025
تہران: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم رضاکار مجاہد کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کا دور باطل ختم ہوکر رہے گا۔
انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں لکھا ہے کہ یہ جان لیں کہ بحرانوں میں جتنی شدت آتی جائے، بالاخر راستے کھل جاتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ کامیابی دو طرح کی ہوتی ہے، دل سے کامیابی اور دشمن پر کامیابی۔
انہوں نے کہا کہ جو کوئی دل سے اور ایمانی جذبے کے میدان میں کامیاب ہوتا ہے وہ بالیقیں اپنے دشمن پر بھی غلبہ حاصل کر لیتا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے رضاکار مجاہدوں سے خطاب کرتے ہوئے استقامت جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ حزب اللہ یقینا پوری شرافت اور مکمل وقار کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گا اور امریکہ اور اسرائیل کا دور باطل بھی ختم ہوکر رہے گا۔