امریکہ علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے: سید حسن نصرالله
3363
M.U.H
24/08/2020
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کل ماہ محرم کی تیسری شب کی مناسبت سے اپنے خطاب میں امریکہ کی جانب سے جنگ کی آگ بھڑکانے پر متنبہ کیا۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے اپنے خطاب میں امریکہ اور بعض مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے خطے کے داخلی امور میں مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی حکام کو متنبہ کیا کہ آپ نے تو اپنے آپ کو ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق دے دیا ہے اور ملکوں کے خلاف بے انصافی سے کام لے رہے ہو جبکہ نہ ہمیں اور نہ ہی دوسروں کو علاقے کے عوام کی خدمت کی اجازت ہے۔
سید حسن نصرالله نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرے اور یمن کے حتی چھوٹے بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرے لیکن کوئی بھی اس قسم کی جارحیت کی مذمت کے لئے حتی دو جملے بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علاقے میں اسرائیل ہی بدی کی اصل جڑ اور مرکز ہے اور اگر کوئی اسرائیل کے مد مقابل آئے تو اسے فلسطین کی تاریخ اور اس کی سرزمین سے آشنا ہونا چاہئیے۔