ایران کے دفاع میں سب سے آگے ہوں گے: عراقی سنی رہنما
3099
M.U.H
11/08/2018
نامور عراقی اہل سنت مفتی 'شیخ مہدی الصمیدعی' نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کرنے میں سب سے آگے ہوں گے۔
مفتی شیخ مہدی نے گزشتہ روز بغداد کی 'جامع ام الطبول' مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر نئی امریکی پابندیوں سے متعلق عراقی وزیراعظم کے متنازعہ بیان پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی قوم اور حکومت ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کیونکہ ہم ہرگز داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی تعاون اور امداد کو نہیں بھول سکتے۔
نامور عراقی سنی رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہود و نصریٰ ایران کے خلاف ایک محاذ پر جمع ہوئے ہیں تاہم ایران کے دفاع کے لئے میں سب سے آگے رہوں گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ہرگز اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے کہ عراق، ایران کے خلاف محاذ میں شامل ہو یا ہماری سرزمین میں ایران کے خلاف سرگرمیاں ہوں۔
مفتی شیخ مہدی نے عراق سمیت عرب دنیا میں ایران اور علاقائی ممالک کے خلاف امریکی دباؤ اور پابندیوں کے حق میں بولنے والوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔