دہشتگردوں پر لبنانی فوج اور مزاحمتی فرنٹ کا غلبہ عالم اسلام کیلئے مثالی ہے: ظریف
2560
M.U.H
26/07/2017
ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے علاقے عرسال میں دہشتگرد اور تکفیری عناصر کے خلاف لبنانی فوج اور مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتح کو عالم اسلام کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے بڑی کامیابیاں حاصل ہوسکتی ہیں.
ان خیالات کا اظہار 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے لبنان کے مزاحمتی فرنٹ کی حمایتی گروپ کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے لبنانی پارلمینٹ کے اراکین کو عرسال خطے میں مزاحمت کی کامیابی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح باہمی اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے.
ظریف نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال اور ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی دنیا تنازعات سے دور ہوئے تو باہمی اتحاد کے ساتھ صہیونیوں ہرگز اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری نہیں کرسکیں گے.
اس ملاقات کے دوران فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات، شامی، علاقے اور بین الاقوامی صورتحال کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.