دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسلامی مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی فتح یقینی ہے اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشنز نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی در حقیقت پورے خطے اور مشرق وسطی کی آزادی ہے۔حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین غاصب صہیونی حکومت سے آزاد کرائیں گے ہم فلسطینیوں کے ساتھ تھے ، ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہے امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو فلسطین کی آزادی میں خلل ڈالنے کے لئے تشکیل دیا تھا اور آج امریکہ و اسرائيل کے پروردہ دہشت گردوں کو خطے میں شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔