اسلامي جمہوريہ ايران ميں اس سال 4نومبر كے دن كو طالب علموں كے قومي دن كے طور پر منايا جائے گا اسي حوالے سے سپريم ليڈر سے ہزاروں كي تعداد ميں يونيورسٹيوں اور كالجوں كے طالبعلموں نے ملاقات كي۔
سپريم ليڈر نے كہا كہ امريكہ كي جانب سے متعدد بار عالمي جوہري معاہدے كو توڑنے كي كوششيں كي گئي ہيں۔انہوں نے امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ كي جانب سے ايراني قوم كو دہشت گرد قرار دينے كے حوالے سے كہا كہ اس سے يہ ظاہر ہوتا ہے كہ امريكي انتظاميہ نا صرف ايراني حكومت اور ليڈر كے خلاف ہيں بلكہ وہ ايراني عوام كے خلاف بھي سازشيں كرتے ہيں۔
اس موقع پر سپريم ليڈر نے مزيد كہا كہ جو ايران پر يقين ركھتے ہيں اور اميد وابسطہ كرتے ہيں امريكہ نے ہميشہ ان كي تنقيد كي ہے اور تاريخي ترجبات سے ثابت ہوتا ہے كہ جو امريكہ پر يقين ركھتے ہيں اور كوئي اميد لگاتے ہيں امريكہ نے ہميشہ ان كو مايوس كيا اور صرف اپنا مفاد اور اپني پاليسيوں كو ترجيح دي ہے۔