امریکی کانگرس کی نمائندہ خاتون تلسی گیبارڈ نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب داعش کا سب سے بڑا حامی ملک ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف امریکی حکومت کے دعوے متضاد ہیں۔
امریکی کانکریس کی نمائندہ خاتون نے زوردیکر کہا کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور داعش کا اصلی بانی اور حامی ہے اور امریکی حکومت کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت اس بات کا مظہر ہے کہ امریکی حکومت کے دعوے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں متضاد اور متناقض ہیں۔