ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک کے جنوبی شہر اہواز میں ہونے والے دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گی۔
یہ بات میجر جنرل 'محمد باقری' نے اتوار کے روز اپنے ایک پیام میں ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے بعض علاقائی ممالک کے حکام کی جانب سے ایرانی سرحدوں میں بدامنی واقعات کی منتقلی کے لئے ان کے موقف پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو ایرانی قوم سے معافی مانگنا چاہیئے ورنہ ہماری مسلح افواج ان کو ڈوٹوک جواب دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں گزشتہ روز ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ پر دہشتگردی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
'الاحواز' دہشتگرد گروپ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے۔