-
ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹريٹجك ہيں: مقتدي صدر
- مسلم دنیا
- گھر
ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹريٹجك ہيں: مقتدي صدر
2600
M.U.H
20/08/2017
عراق كے مشہور سياستدان اور عالم دين نے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات تاريخي اور اسٹريٹجك ہيں.
انہوں نے يہ بات عراق كے قومي ٹي وي كے سينيئر صحافي مصطفي كامل الغزي كو انٹرويو ديتے ہوئے كہي.
مطابق مقتدا صدر نے اپنے سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات كے دوروں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان دوروں كا مقصد ايران سے محاذ آرائي نہيں تھا.
انہوں نے اس بات كا اعادہ كيا ہے كہ وہ كبھي خطے كے حالات كے حوالے سے ايران اور عراق كے مفادات كے خلاف موقف اختيار نہيں كريں گے.
انہوں نے كہا كہ ان كے خليج فارس سے ملحقہ عرب ممالك كے دورے ، عراقي صدر حيدر العبادي سے صلاح و مشاورت كے بعد طے ہوئے.
انہوں نے كہا كہ ان كے علاقائي ممالك كے دوروں كا مقصد خطے ميں پائيدار امن اور امان كي بحالي كے لئے تعاون بڑھانا تھا.