ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں کے احترام اور عالمی معیار کے مطابق خطے میں سلامتی کے قیام پر کردار ادا کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کا اہم جز ہے۔
یہ بات بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے بدھ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت 'باکو' میں اپنے آذری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اپنی اصولی پالیسی پر پابند ہے اور اسی وجہ سے ہم دوسرے ممالک کی جغرافیائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہیں.بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ہمارے آذری بھائیوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اصولی پالیسیوں کے تحت امن و سلامتی کے لئے قدم اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے آذری ہم منصب کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کی توسیع کے لئے تعمیری مذاکرات کئے. دونوں ممالک نے ایک دوسری کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے پر اتفاق کیا. ایران اور آذری قیادت کے عزم بالخصوص قائد اسلامی انقلاب کی خصوصی ہدایات کے تحت دوطرفہ تعلقات کے مزید بڑھانے کے لئے ایران اور آذربائیجان کی دفاع وزارتوں نے قریبی تعاون کو فروغ دیں گی۔
اس موقع پر آذری وزیر دفاع نے کہا کہ بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی کے دورہ آذربائیجان سے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا.'ذاکر حسن اوف' نے کہا کہ یقینا اس دورے کے بعد ایران اور آذربائیجان کے دفاعی اور عسکری تعاون کو نمایاں فروغ ملے گا۔