اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنارہے ہیں تا کہ کوئی ایران پر دراندازی کرنے کی جرات نہ کرے۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے ایرانی جزیرے کیش میں فضائیہ اور ایوی ایشن صنعت کی 9ویں نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط تر بنارہا ہے۔ہم امن و خوشحالی کو سب کے لئے سمجھتے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ تشدد اور انتہاپسندی سے پاک دنیا، شراکت داری اور تعاون اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
دفاعی پیداوار کی صنعت میں وطن عزیز ایران کی بڑھتی ہوئی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے کہا کہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اور قوم کے لئے باعث فخر ہے مگر اس قوم کے لئے غیرمعمولی فخر ہے جب وہ ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی زد میں ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران اطمینان اور طاقت کے ساتھ امریکی پابندیوں اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کررہا ہے اور اس کے ساتھ ترقی اور خوشحالی میں ایران کا سفر جاری ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیش میں جاری فضائیہ اور ایوی ایشن صنعت کی نمائش مین ایران سمیت چین، روس، انڈونیشیا، پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔