اپنی دفاعی پیشرفت کو ہرگز نہیں روکیں گے: ایرانی وزیر دفاع
2880
M.U.H
25/05/2018
ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیت بڑھانے میں کبھی کوئی دشواری نہیں ہو گی۔
یہ بات بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے وزارت دفاع کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کی دفاع اور عسکری صلاحیتوں پر اطمینان اور شکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی جرات نہیں کر سکتا کہ وہ ایران کی طرف میلی نگاہ سے دیکھے امریکہ یہ بات جانتا ہے کہ ایرانی میزائل اس کی تباہی کا باعث بنیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی دفاعی اور میزائل پروگرام کا مقصد ملکی دفاع ہے اور ایران کبھی کسی ملک کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کی دفاعی اور عسکری معاملات میں مداخلت کرے۔