عراق، ایران مخالف پابندیوں پر خاموش نہیں رہے گا: عمار حکیم
3250
M.U.H
23/08/2018
اعلی عراقی سیاسی رہنما اور قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف اقدامات پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، ایران سے متعلق پابندیوں کے سامنے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گا۔
'سید عمار حکیم' نے گزشتہ روز نماز عید الاضحی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق، ایران مخالف معاشی پابندیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ پالیسی اور پابندیوں کا نتیجہ مشرق وسطی میں جنگوں اور تناؤ میں اضافہ ہے لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران سے متعلق اپنی پالیسی میں نظرثانی کرے۔
سید عمار حکیم نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہیں لہذا امریکہ، ایران مخالف پابندیوں میں نظرثانی کرے کیونکہ ایسی منفی اقدامات سے عراق بھی متاثر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی اقوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے قومی مفادات خطرے میں پڑ جائیں۔