فلسطینیوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا : حماس
1363
m.u.h
18/11/2018
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ اس بار فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تل ابیب کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جنگ بندی پر مجبور کردیا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اور جنگ بندی کے شرائط پرقریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حماس کے رکن نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس علاقہ میں جاسوسی پر مبنی وسائل لگانے اور فلسطینیوں کی گفتگو سننے کی کوشش کی لیکن فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو ناکام بنادیا۔