صہیونی حکومت چار مہینوں کے دوران اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی:حسن نصراللہ
473
M.U.H
14/02/2024
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں بے گناہ عوام کو انتقامی نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والوں کا کردار کسی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے فداکاری کے ذریعے مقاومت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جانبازوں کے دن کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے آج مقاومت اس مقام پر پہنچی ہے۔
حسن نصراللہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمنوں کو غزہ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے غزہ میں بے گناہ عوام اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ گذشتہ چار مہینے اسرائیل کی شکست کے ایام تھے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بحران اور حالات سے عالمی سطح پر انسانی ضمیر کو جاگنا پڑے گا۔